Showing posts with label Hazrate Usman e Gani Radiallahuanh. Show all posts
Showing posts with label Hazrate Usman e Gani Radiallahuanh. Show all posts

Sunday, October 2, 2016

سیرتِ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

📚 *فکر رضا کا خراجِ عقیدت:*
📱 موبائل: *00971-559060076*
☢ قسط 4⃣
===========================
💠 *شان سخاوت*

☪ سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے غزوہ تبوک کے موقع پر لوگوں کو راہ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب دلائی تو امیرالمومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کی: میں نے سو اونٹ بمع ساز وسامان راہ خدا میں دئیے.
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے دوبارہ ترغیب دلائی تو حضرت غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کی:
مزید سو (100) اونٹ بمع سامان کے پیش کرتا ہوں-سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے تیسری بار پهر لوگوں کو ترغیب دلائی تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پهر عرض کی: میں سازوسامان کے ساتھ   سو اونٹ اور راہ خدا میں پیش کرتا ہوں-راوی بیان کرتے ہیں ، کہ میں نے حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو دیکها کہ آپ ہاتھ ہلاتے ہوئے ارشاد فرمارہے ہیں: آج کے بعد عثمان کو کوئی عمل نقصان نہیں دے گا

📘 *(ترمذی، ابواب المناقب- مشکوتہ باب مناقب عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ، فصل ثانی)*

☪ حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں: خیال رہے کہ یہ تو ان  (سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ) کا اعلان تها مگر حاضر کرنے کے وقت  نو سو پچاس اونٹ،  پچاس گهوڑے، اور ایک ہزار اشرفیاں پیش کیں پهر بعد میں دس ہزار اشرفیاں اور (مزید) پیش کیں

📗 *( مراءتہ المناجیع، جلد 8 صفحہ 395)*

☪ دس ہزار اشرفیوں والی روایت سیدی امام اهلسنت رحمتہ اللہ علیہ کے قلم سے ملاحظہ فرمائیں:
جب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے غزوہ تبوک کےلئے لشکر اسلام کو تیاری کا حکم دیا مسلمانوں پر بہت حالت تنگی و عسرت تهی اس باب میں حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے امیرالمومنین عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ سے استعانت فرمائی ان سے مدد چاہی، ذوالنورین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے دس ہزار اشرفیاں حاضر کیں  حضور پر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اے عثمان ! اللہ تیری چهپی اور ظاہر خطائیں اور آج سے قیامت تک جو کچھ تجھ سے واقع ہو سب کی مغفرت فرمائے،  اس کے بعد عثمان کو کچھ پرواہ نہیں کوئی عمل کرے- ابن عدی والدارقطنی و ابو نعیم فی فضائل الصحابہ رضی اللہ تعالٰی عنهم عن حذیفہ بن الیمان رضی اللہ تعالٰی عنهما

📙 *(الامن والعلی، فتاویٰ رضویہ جلد30 صفحہ 613)*

☄اللہ سے کیا پیار ہے عثمان غنی کا
☄محبوب خدا یار ہے عثمان غنی کا

☄سرکار سے پائینگے مرادوں پہ مرادیں
☄دربار  یہ در بار ہے عثمان غنی کا

📕 *( کلامِ استاد زمن، علامہ حسن رضا قادری برکاتی بریلوی رحمتہ اللہ علیہ)*
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ  النوراني)

📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/

🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com

📚 *فکر رضا مکتبہ (اسلامی کتب):*
http://alansarlibrary.blogspot.in/

سیرتِ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

📚 *فکر رضا کا خراجِ عقیدت:*
📱 موبائل: *00971-559060076*
☢ قسط 3⃣
===========================
💠 *پیکر شرم و حیاء*

☪ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنهما سے مروی، حضور جان نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا، میری امت میں سب سے زیادہ باحیا انسان عثمان بن عفان رضی اللہ تعالٰی عنہ ہے

📒 *( المستدرک، کتاب معرفتہ الصحابہ)*

☪ ام المومنین سیدہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنها سے مروی،  حضور جان عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کاشانہ اقدس میں  رونق افروز تهے، مبارک پنڈلیاں منکشف تهیں ،حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ حاضر بارگاہ ہوئے اور حاضری کی اجازت چاہی، سرکار کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اذن بخشا اور اسی حالت (کہ مبارک پنڈلیاں منکشف تهیں) میں جلوہ گر رہے، پهر سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حاضری کی اجازت چاہی، انہیں بهی شرف باریابی عطا ہوا اور اسی حالت میں رونق افروز رہے،
پهر حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ حاضر ہوئے اور اجازت طلب کی تو رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم بیٹھ گئےاور لباس اطہر کو درستگی بخشی- سیدہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنها نے عرض کی کہ صدیق و فاروق رضی اللہ تعالٰی عنهما حاضر ہوئے آپ اسی طرح قدم دراز فرما رہے مگر حضرت عثمان کی آمد پر یہ اہتمام؟ فرمایا کیا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بهی حیا کرتے ہیں

📓 ( صحیح مسلم ، کتاب فضائل الصحابہ)

☪ آپ دوران غسل بند کمرے میں بهی ستر ڈهانپ کے رکهتے اورحیا کے سبب کمر سیدهی نہ کرتے

📗 (حلیتہ الاولیاء و طبقات الاصفیا، تاریخ الخلفاء)

✨ *جو دل کو ضیا دے جو مقدر کو جلا دے*
✨ *وہ جلوہ دیدار ہے عثمان غنی کا*

💫 *دل سوختو ہمت جگر اب ہوتے ہیں ٹهنڈے*
💫 *وہ سایہ  دیوار  ہے عثمان غنی کا*

🖍 کلام:
*استاد زمن، علامہ حسن رضا خان قادری برکاتی بریلوی*
(رحمتہ اللہ علیہ)

💠 *ذوق عبادت*

☪ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ ہمیشہ روزہ رکهتے اور ابتدائی رات میں کچھ آرام کرکے پهر ساری رات عبادت میں بسر کرتے-آپ کی زوجہ مکرمہ رضی اللہ تعالٰی عنها فرماتی ہیں: جب حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو شہید کرنے کے ارادے سے دشمنوں نے گهر کو گهیرا ہوا تها آپ اس وقت بهی اس سے بے نیاز تهے کہ لوگ انہیں شہید کردیں یا چهوڑ دیں- آپ ساری رات عبادت کرتے اور ایک ہی رکعت میں پورا قران مجید ختم کرلیا کرتے تهے.

☪ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ جب امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو شہید کیا گیا تو آپ کی زوجہ محترمہ نے قاتلوں سے فرمایا: تم نے اس شخص کو شہید کیا جو ساری رات عبادت کرتے اور ایک رکعت میں قرآن مجید ختم کرتے تهے.

📘 ( حلیتہ الاولیاء و طبقات الاصفیا، جلد 1 صفحہ 132)

🛡 *زاہدِ    مسجدِ    احمدی    پر    درود*
🛡 *دولتِ جیشِ عسرت پہ لاکھوں سلام*

🖍 کلام:
*امام اہل سنت، محبِّ سادات، امام احمد رضا قادری برکاتی*
(رحمتہ اللہ علیہ)
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ  النوراني)

📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/

🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com

📚 *فکر رضا مکتبہ (اسلامی کتب):*
http://alansarlibrary.blogspot.in/

سیرتِ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

📚 *فکر رضا کا خراجِ عقیدت:*
📱 موبائل: *00971-559060076*
☢ قسط 2⃣
===========================
💠 *حسن صورت*

☪ اللہ تبارک و تعالیٰ نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو حسن سیرت کے ساتھ حسن صورت سے بهی خوب نوازا.

حضرت عبداللہ بن حزم فرماتے ہیں کہ میں نے کسی مرد و زن کو حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے زیادہ حسین نہیں دیکها- حضرت موسی بن طلحہ فرماتے ہیں؛ کان عثمان بن عفان اجمل الناس، حضرت سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ تعالٰی عنهما فرماتے ہیں.

سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے مجهے ایک پیالہ جس میں گوشت کا سالن تها عطا فرمایا کہ اسے حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے گهر دے آو،  میں کاشانہ ذوالنورین پہ پہنچا،  تو حضرت سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنها تشریف فرما تهیں، میں کبهی سرکار غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو دیکهتا اور کبهی سیدہ عالیہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنها کو جب واپس درگاه اقدس پر حاضر ہوا تو  حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسامہ تم (گهر کے) اندر گئے تهے؟
عرض کیا جی ہاں،

فرمایا
فهل رایت زوجا احسن منهما؟

یعنی کیا تم نے کبهی ان سے زیادہ حسین جوڑا دیکها ہے.

میں عرض گزار ہوا،

نہیں یارسول اللہ
(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم)

📔 ( تاریخ الخلفاء بحوالہ ابن عساکر، صفحہ 119)

⚡درِ  منثور   قرآں  کی   سلک  بہی
⚡زوج دو نور عفت پہ لاکهوں سلام

🖍 کلامِ امام احمد رضا قادری برکاتی
(رحمتہ اللہ علیہ)

💠 *ہجرت*

☪ حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں سب سے پہلے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اہل و عیال کے ہمراہ جانب حبشہ ہجرت فرمائی (اس سفر میں آپ کے ساتھ سیدتنا رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنها تهیں، اسدالغابہ)

اس موقع پر سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی ان دونوں کے ساتھ رہے.
حضرت لوط علیہ السلام کے بعد عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ ہی ہیں جنہوں نے اہل و عیال کے ہمراہ ہجرت کی ہے.

📙 (تاریخ الخلفاء، صفحہ 120)

☪ سیدہ طیبہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنها کے وصال شریف کے بعد جان عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے حضرت سیدتنا ام کلثوم رضی اللہ تعالٰی عنها کو حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حبالہ عقد میں دیا، جب ان کا بهی وصال ہوا تو رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر ہماری تیسری صاحبزادی ہوتیں  تو ان کا بهی نکاح عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے فرمادیتے.

شیر خدا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم بیان فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر میری چالیس بیٹیاں بهی ہوتیں تو میں ان سب کو یکے بعد دیگرے عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نکاح میں دے دیتا

📕 (اسدالغابہ فی معرفتہ الصحابہ جلد 2 صفحہ 517، تاریخ الخلفاء بحوالہ ابن عساکر صفحہ 121)
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ  النوراني)

📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/

🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com

📚 *فکر رضا مکتبہ (اسلامی کتب):*
http://alansarlibrary.blogspot.in/

سیرتِ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

📚 *فکر رضا کا خراجِ عقیدت:*
📱 موبائل: *00971-559060076*
☢ قسط 1⃣
===========================
📿 *جامع القرآن، کامل الحیآء والایمان، امیرالمومنین، امام المتصدقین، سیدنا و مولانا ابی عمرو عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصی...*

📿 آپ کا نسب سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے نسب عالی کیساتهه عبد مناف میں جمع ہوجاتا ہے.

📿 آپ کی کنیت ابو عمرو ہے اور بعض کے نزدیک ابو عبداللہ.

📿 امیرالمومنین سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی دعوت پر دامن اسلام میں داخل ہوئے.

📿 اسلام قبول کرنے والوں میں آپ چوتهے  شخص ہیں.

📘 (اسدالغابہ فی معرفتہ الصحابہ)

📋 *نوٹ:*
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی والدہ اروی بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبد شمس عبداللہ بن عامر کی پهوپهی زاد بہن تهیں اور اروی کی والدہ بیضاء بنت عبدالمطلب تهیں جوکہ سرورِ کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی پهوپهی ہیں.

💠 *ذوالنورین*

☪ خاتم الحفاظ امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمتہ اللہ تعالی علیہ، تاریخ الخلفاء میں نقل فرماتے ہیں، بہیقی نے اپنی سنن میں بحوالہ عبداللہ بیان کیا کہ مجهه سے میرے ماموں حسین جعفی نے کہا کہ حضرت سیدنا عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ذوالنورین (دو نوروں والے) کہنے کی وجہ تسمیہ جانتے ہو؟
 
میں نے عرض کی نہیں، 

انہوں نے کہا
ابو البشر سیدنا آدم علیہ السلام سے لیکر روز حشر تک کسی نبی کی دو بیٹیاں کسی ایک شخص کے نکاح میں نہیں آئیں،
*البتہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ وہ شخصیت ہیں جنکے نکاح میں سیدالعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی دو شہزادیاں (حضرت سیدتنا رقیہ اور حضرت سیدتنا ام کلثوم رضی اللہ تعالٰی عنهما) یکے بعد دیگرے آئیں، اسی لئے آپ کو ذوالنورین کہتے ہیں.*

☪ امام سیوطی رحمہ نے ایک اور روایت نقل فرمائی کہ
خثیمہ نے  اپنی کتاب فضائل الصحابہ اور ابن عساکر نے سیدنا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت کیا کہ
ذاک امرو یدعو فی الملا الاعلی ذا النورین، کان ختن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم علی ابنتیہ؛
یعنی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ وہ شخصیت ہیں جن کو *آسمانی فرشتے بهی ذوالنورین  کہتے ہیں*
جو رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے ایسے داماد ہیں جن کے عقد میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی دو صاحبزادیاں ہیں

📗 (تاریخ الخلفاء صفحہ 119)

💥 *نور کی سرکار ﷺ  سے پایا دوشالہ نور کا*
💥 *ہو مبارک  تم کو  ذوالنورین جوڑا نور کا*

🖍 _کلامِ امام احمد رضا قادری برکاتی (رحمتہ اللہ علیہ)_
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ  النوراني)

📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/

🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com

📚 *فکر رضا مکتبہ (اسلامی کتب):*
http://alansarlibrary.blogspot.in/