*فکر رضا کا خراجِ عقیدت*
📱موبائل: *00971-559060076*
📋 *قسط نمبر* 1⃣
==========================
🔮 *ولادت*
آپ کی ولادت واقعہ فیل کے تیرہ (13) سال بعد ہوئی، آپ قریش کے معززین میں سے تهے، زمانہ جاہلیت میں سفارت کا عہدہ آپ ہی کو ملتا تها قریش کا دستور تها کہ جب ان میں باہم کوئی لڑائی ہوتی یا کسی غیر قوم سے جنگ درپیش ہوتی تو آپ ہی کو سفیر بنا کر بهیجا جاتا.
🔮 *دامن اسلام میں داخلہ*
چالیس مردوں اور گیارہ خواتین کے بعد اور ایک قول کے مطابق انتیس مردوں اور تئیس عورتوں کے بعد آپ دولت ایمانی سے مشرف ہوئے
📘 *(اسدالغابہ فی معرفتہ الصحابہ، تاریخ الخلفاء)*
🔮 *مراد رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم*
حضرت ابن عباس و حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنهم سے مروی کہ حضور سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے بارگاه الہی میں یوں دعا کی : اے اللہ عزوجل! اسلام کو عزت دے ان دونوں مردوں میں جو تجهے زیادہ پیارا ہو اس کے ذریعہ سے، یا تو عمربن خطاب یا بو جهل بن ہشام
📙 *(ترمذی، ابواب المناقب، مشکوتہ مناقب عمر ، فصل ثانی)*
📋 نوٹ:
راوی کہتے ہیں، وکان احبهما الیہ عمر، ان دونوں میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ اللہ تعالی کے دربار میں محبوب و مقبول ہوئے.
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
✍🏼 *جاری ہے ......*
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
fikrerazafoundation.blogspot.com
http://alansarlibrary.blogspot.in/
* * * * * * * * * * * * * * * * * * *
No comments:
Post a Comment