Saturday, October 8, 2016

امیرالمومنین، امام الجاهدین، غیظ المنافقین، سیدنا و مولانا ابی حفص عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ قسط نمبر 3

*فکر رضا کا خراجِ عقیدت*📚
📱موبائل: *00971-559060076*
📋 *قسط نمبر* 3⃣
=========================
⚖ *لقب فاروق* ⚖

💎 حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنهما فرماتے ہیں میں نے فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ سے پوچھا کہ آپ کو فاروق کیوں کہا جاتا ہے؟ 

🔮 فرمایا:
مجھ سے تین دن پہلے سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اسلام قبول کیا پهر اللہ تعالیٰ نے میرا سینہ اسلام کےلئے کهول دیا تو میں نے کہا اللہ تعالیٰ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں تمام اچهے نام اسی کے لائق ہیں، سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بارگاه میں حاضر ہونا مجهے روئے زمین میں سب سے زیادہ محبوب تها.
میں نے اپنی بہن سے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے بارے پوچھا تو میری بہن نے بتایا کہ وہ صفا کے پاس دار ارقم میں ہوں.
میں حاضر بارگاہ ہوا تو وہاں سیدنا امیر حمزہ و دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین موجود تهے سرکار کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم حجرے میں رونق افروز تهے،  میں نے دستک دی تو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین جمع ہوگئے.

🔮 سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پوچها کیا ہوا؟ 
سب نے کہا عمر آیا ہے.

🔮 یہ سن کر سرورِ کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم حجرہ مبارک سے باہر تشریف لائے اور میرے کپڑوں کو کهینچ کر چهوڑ دیا مجهه پر اس قدر ہیبت طاری ہوئی کہ میں گھٹنوں کے بل آیا، پهر ارشاد فرمایا:
اے عمر! کیا باز نہیں آو گے؟

🔮 میں نے فوراً پڑها *اشهد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ واشهد ان محمدا عبدہ و رسولہ*

🔮 تو دار ارقم میں موجود صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنهم اجمعین نے اس زور سے  اللہ اکبر کا نعرہ لگایا کہ مسجد والوں نے سنا،

🔮 میں نے عرض کی:
یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم  ہم زندہ رہیں یا مریں کیا حق پر نہیں ہیں؟

🔮 ارشاد فرمایا:
ہاں کیوں نہیں! اس ذات کی قسم جس قبضہ قدرت میں میری جان ہے! تم حق پر ہو اگرچہ تم زندہ رہو یا وفات پاو.

🔮 میں نے عرض کی:
تو پهر چهپیں کیوں؟ قسم اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا!  آپ ضرور نکلیں گے.

🔮 مصطفے جان رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ہمیں دو صفوں میں نکلنے کا حکم ارشاد فرمایا، ایک صف میں سید الشہداء امیر حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اور دوسری میں، میں تها.

🔮 بهیڑ کیوجہ سے ہم آٹے کیطرح پس رہے تهے یہاں تک کہ ہم مسجد حرام میں داخل ہوگئے، جب قریش نے مجهے اور سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو دیکها تو انہیں ایسی تکلیف پہنچی جو پہلے کبهی نہ پہنچی تهی اس وجہ سے  سیدالعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے مجهے *"فاروق"* کا لقب عطا فرمایا اور اللہ تعالیٰ نے حق و باطل کے درمیان فرق کردیا

📚 *(حلیتہ الاولیاء و طبقات الاصفیا جلد اول، تاریخ الخلفاء بحوالہ ابن عساکر صفحہ 89)*

💠 فاروق  حق  و  باطل  امام  الہدی
💠 تیغ مسلول شدت پہ لاکهوں سلام

🖍 *_امام اہل سنت، محب سادات، امام احمد رضا قادری برکاتی محدث بریلوی قدس سرہ العزیز_*
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
✍🏼 *جاری ہے ......*
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/

fikrerazafoundation.blogspot.com

http://alansarlibrary.blogspot.in/
* * * * * * * * * * * * * * * * *

No comments:

Post a Comment