*فکر رضا کا خراجِ عقیدت*📚
📱موبائل: *00971-559060076*
📋 *قسط نمبر* 2⃣
=========================
💠 *عالم ملائکہ میں سلسلہ مبارکباد*
خاتم الحفاظ امام سیوطی رحمتہ اللہ علیہ نے ابن ماجہ و حاکم کے حوالہ سے یہ روایت نقل فرمائی، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنهما فرماتے ہیں کہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد سید الملائکہ جبریل امین علیہ السلام حاضر بارگاہ ہوئے اور عرض کی ، یارسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم عمر فاروق کے قبول اسلام پر تمام فرشتے مبارکباد پیش کر رہے ہیں
📙 *(تاریخ الخلفاء، صفحہ 90)*
🌸 نہیں خوش بخت محتاجان عالم میں کوئی ہم سا
🌸 ملا تقدیر سے حاجت روا فاروق اعظم سا
🌸 مراد آئی مرادیں ملنے کی پیاری گهڑی آئی
🌸 ملا حاجت روا ہم کو در سلطان عالم سا
🖍 (کلام استاد زمن رحمتہ اللہ علیہ)
💠 *اللہ تعالی اور ایمان والے کافی ہیں*
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنهما سے مروی کہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی اسلام آوری پر مشرکوں نے کہا کہ مسلمانوں نے آج ہماری قوم کو آدها کردیا اور اسی دن یہ آیت نازل ہوئی، یاایهاالنبی حسبک اللہ و من اتبعک من المئومنین
📗 *(پارہ 10 سورہ الانفال آیت 64)*
📖 ( ترجمہ) اے غیب کی خبریں بتانے والے اللہ تمہیں کافی ہے اور یہ جتنے مسلمان تمہارے پیرو ہوئے
📔 *( تاریخ الخلفاء صفحہ 90)*
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
✍🏼 *جاری ہے ......*
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
fikrerazafoundation.blogspot.com
http://alansarlibrary.blogspot.in/
* * * * * * * * * * * * * * * * *
No comments:
Post a Comment