📚 *فکر رضا کا خراجِ عقیدت:*
📱 موبائل: *00971-559060076*
☢ قسط 1⃣
===========================
📿 *جامع القرآن، کامل الحیآء والایمان، امیرالمومنین، امام المتصدقین، سیدنا و مولانا ابی عمرو عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف بن قصی...*
📿 آپ کا نسب سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے نسب عالی کیساتهه عبد مناف میں جمع ہوجاتا ہے.
📿 آپ کی کنیت ابو عمرو ہے اور بعض کے نزدیک ابو عبداللہ.
📿 امیرالمومنین سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی دعوت پر دامن اسلام میں داخل ہوئے.
📿 اسلام قبول کرنے والوں میں آپ چوتهے شخص ہیں.
📘 (اسدالغابہ فی معرفتہ الصحابہ)
📋 *نوٹ:*
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی والدہ اروی بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبد شمس عبداللہ بن عامر کی پهوپهی زاد بہن تهیں اور اروی کی والدہ بیضاء بنت عبدالمطلب تهیں جوکہ سرورِ کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی پهوپهی ہیں.
💠 *ذوالنورین*
☪ خاتم الحفاظ امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمتہ اللہ تعالی علیہ، تاریخ الخلفاء میں نقل فرماتے ہیں، بہیقی نے اپنی سنن میں بحوالہ عبداللہ بیان کیا کہ مجهه سے میرے ماموں حسین جعفی نے کہا کہ حضرت سیدنا عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ذوالنورین (دو نوروں والے) کہنے کی وجہ تسمیہ جانتے ہو؟
میں نے عرض کی نہیں،
انہوں نے کہا
ابو البشر سیدنا آدم علیہ السلام سے لیکر روز حشر تک کسی نبی کی دو بیٹیاں کسی ایک شخص کے نکاح میں نہیں آئیں،
*البتہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ وہ شخصیت ہیں جنکے نکاح میں سیدالعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی دو شہزادیاں (حضرت سیدتنا رقیہ اور حضرت سیدتنا ام کلثوم رضی اللہ تعالٰی عنهما) یکے بعد دیگرے آئیں، اسی لئے آپ کو ذوالنورین کہتے ہیں.*
☪ امام سیوطی رحمہ نے ایک اور روایت نقل فرمائی کہ
خثیمہ نے اپنی کتاب فضائل الصحابہ اور ابن عساکر نے سیدنا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت کیا کہ
ذاک امرو یدعو فی الملا الاعلی ذا النورین، کان ختن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم علی ابنتیہ؛
یعنی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ وہ شخصیت ہیں جن کو *آسمانی فرشتے بهی ذوالنورین کہتے ہیں*
جو رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے ایسے داماد ہیں جن کے عقد میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی دو صاحبزادیاں ہیں
📗 (تاریخ الخلفاء صفحہ 119)
💥 *نور کی سرکار ﷺ سے پایا دوشالہ نور کا*
💥 *ہو مبارک تم کو ذوالنورین جوڑا نور کا*
🖍 _کلامِ امام احمد رضا قادری برکاتی (رحمتہ اللہ علیہ)_
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com
📚 *فکر رضا مکتبہ (اسلامی کتب):*
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment