📚 *فکر رضا کا خراجِ عقیدت:*
📱 موبائل: *00971-559060076*
☢ قسط 2⃣
===========================
💠 *حسن صورت*
☪ اللہ تبارک و تعالیٰ نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو حسن سیرت کے ساتھ حسن صورت سے بهی خوب نوازا.
حضرت عبداللہ بن حزم فرماتے ہیں کہ میں نے کسی مرد و زن کو حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے زیادہ حسین نہیں دیکها- حضرت موسی بن طلحہ فرماتے ہیں؛ کان عثمان بن عفان اجمل الناس، حضرت سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ تعالٰی عنهما فرماتے ہیں.
سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے مجهے ایک پیالہ جس میں گوشت کا سالن تها عطا فرمایا کہ اسے حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے گهر دے آو، میں کاشانہ ذوالنورین پہ پہنچا، تو حضرت سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنها تشریف فرما تهیں، میں کبهی سرکار غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو دیکهتا اور کبهی سیدہ عالیہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنها کو جب واپس درگاه اقدس پر حاضر ہوا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسامہ تم (گهر کے) اندر گئے تهے؟
عرض کیا جی ہاں،
فرمایا
فهل رایت زوجا احسن منهما؟
یعنی کیا تم نے کبهی ان سے زیادہ حسین جوڑا دیکها ہے.
میں عرض گزار ہوا،
نہیں یارسول اللہ
(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم)
📔 ( تاریخ الخلفاء بحوالہ ابن عساکر، صفحہ 119)
⚡درِ منثور قرآں کی سلک بہی
⚡زوج دو نور عفت پہ لاکهوں سلام
🖍 کلامِ امام احمد رضا قادری برکاتی
(رحمتہ اللہ علیہ)
💠 *ہجرت*
☪ حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں سب سے پہلے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اہل و عیال کے ہمراہ جانب حبشہ ہجرت فرمائی (اس سفر میں آپ کے ساتھ سیدتنا رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنها تهیں، اسدالغابہ)
اس موقع پر سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی ان دونوں کے ساتھ رہے.
حضرت لوط علیہ السلام کے بعد عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ ہی ہیں جنہوں نے اہل و عیال کے ہمراہ ہجرت کی ہے.
📙 (تاریخ الخلفاء، صفحہ 120)
☪ سیدہ طیبہ رقیہ رضی اللہ تعالٰی عنها کے وصال شریف کے بعد جان عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے حضرت سیدتنا ام کلثوم رضی اللہ تعالٰی عنها کو حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حبالہ عقد میں دیا، جب ان کا بهی وصال ہوا تو رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر ہماری تیسری صاحبزادی ہوتیں تو ان کا بهی نکاح عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے فرمادیتے.
شیر خدا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم بیان فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر میری چالیس بیٹیاں بهی ہوتیں تو میں ان سب کو یکے بعد دیگرے عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نکاح میں دے دیتا
📕 (اسدالغابہ فی معرفتہ الصحابہ جلد 2 صفحہ 517، تاریخ الخلفاء بحوالہ ابن عساکر صفحہ 121)
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com
📚 *فکر رضا مکتبہ (اسلامی کتب):*
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment