🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 1⃣
==========================
1⃣ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
*اور اللہ کےلئے لوگوں پر اس گهر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکر ہو تو اللہ سارے جہان سے بے پروا ہے*
📗( سورہ آل عمران آیت 97)
📖 ترجمہ کنزالایمان :
🖍 از *امام احمد رضا قادری برکاتی*
(محدثِ بریلوی) رحمتہ اللہ علیہ
2⃣ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے دوران خطبہ ارشاد فرمایا : اے لوگو! تم پر *حج فرض کیا گیا* لہٰذا حج کرو- ایک شخص نے عرض کی، یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کیا ہر سال؟
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے سکوت فرمایا- انہوں نے تین بار یہ کلمہ کہا-
ارشاد فرمایا :
اگر میں ہاں کہہ دیتا تو تم پر واجب ہو جاتا اور تم سے نہ ہو سکتا پهر فرمایا :
جب تک میں کسی بات کو بیان نہ کروں تم مجهه سے سوال نہ کرو، اگلے لوگ کثرت سوال اور پهر انبیاء کرام (علیهم السلام) کی مخالفت سے ہلاک ہوئے ، لہٰذا جب میں کسی بات کا حکم دوں تو جہاں تک ہو سکے اسے کرو اور جب میں کسی بات سے منع کروں تو اسے چهوڑ دو.
📘( صحیح مسلم، کتاب الحج )
3⃣ سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے حج کیا اور رفث ( فحش کلام) نہ کیا اور فسق نہ کیا تو گناہوں سے پاک ہوکر ایسا لوٹا جیسے اس دن تها کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا-
📙( صحیح بخاری، کتاب الحج)
4⃣ سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عمرہ سے عمرہ تک ان گناہوں کا کفارہ ہے جو درمیان میں ہوئے اور حج مبرور (مقبول) کا ثواب جنت ہی ہے.
📔( صحیح بخاری، کتاب الحج)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment