⌛ سوال :
السلام علیکم سب علماء کرام اہلسنت،،، سوال عرض ہے کہ ہم سنی حنفی ہیں اور غوث اعظم سرکار کے ماننے والے ہیں اور حنفی فقہ کو حق پر جانتے ہیں تو سرکار غوث اعظم تو فقہ حنبلی کے قائل تھے، پھر ہم ان کے پیروکار کس طرح سے کہلائے جا سکتے ہیں؟ 📋 سوال : ماجد علی قادری نوشاہی 🏬 جگہ: فیصل آباد پاکستان 📊 تاریخ :22جون 2016
================================
📝 الجواب:
آئمہ اربعہ رضی اللہ تعالٰی عنہم اھلسنت و جماعت ہی ہیں - چاروں فقہ حق و درست ہیں - معمولات میں اختلاف ہے مگر عقائد میں نہیں - ہم فقہ میں امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مقلد ہیں، اور طریقت میں سید الاسیاد، فردالافراد، غوث الاغواث سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مرید ہیں - طریقت کے جملہ معمولات میں سرکار بغداد رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پیر و کار ہیں، اور اتباع کسے کہا جاتا ہے؟
رہ گئی بات فقہ کی تو یاد رہے کہ سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ خود مجتہد تھے- فقہ حنبلی کو خیر و برکت سے نوازا
آپ اگر بیمار ہوجائیں تو مرض کے مطابق اسی ڈاکٹر کے پاس جائیں گے جو اس مرض کے تریاق کے شعبے میں ماہر ہوگا- مثلا ہڈی ٹوٹ جائے تو امراض قلب کے ماہر کے پاس نہیں جائیں گے بلکہ ہڈی جوڑنے والے سے رابطہ کرینگے.
اسی طرح فقہ کے مسائل میں ہمارے طبیب سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں اور روحانی امراض میں ہمارا مرکز رجوع قادری آستانہ ہے.
اور حاجات میں قبلہ گاہ آستان بغداد معلی ہے.
واللہ تعالٰی اعلم
================================
🖨 *فکرِ رضا دارالافتاء،*
امین فکر رضا،
*حضرت علامہ حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖋
برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
*00971-559060076*
******************************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://www.facebook.com/pages/Fikr-E-Raza/1620161301599796
فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment