Monday, September 5, 2016

فضائل و مسائلِ حج حصہ 5


🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 5⃣
(اس قسط کے دو حصہ ہیں اور دوسرا حصہ قسط 6 میں مکمل پڑھیں)
==========================
🎙سوال : حج فرض ہونے کی کتنی  شرائط ہیں؟

🛡جواب : حج فرض ہونے کی آٹھ (8) شرطیں ہیں، جب تک سب نہ پائی جائیں حج فرض نہیں ہوگا.

1⃣ *اسلام* - اگر کوئی شخص مسلمان ہونے سے پہلے استطاعت رکهتا تها مگر اب حالت اسلام میں (شرعی) فقیر ہوگیا تو حالت کفر کی استطاعت کیوجہ سے اسلام لانے کے بعد اس پر حج فرض نہیں ہوگا.
اور اگر مسلمان صاحب استطاعت تها مگر حج نہ کیا اور اب فقیر ہوگیا تو اس پر اب بهی حج فرض ہے

2⃣  *دارالحرب* میں ہو تو یہ بهی ضروری ہے کہ جانتا ہو کہ اسلام کے فرائض میں حج ہے.

3⃣ *بلوغ*
یعنی بالغ ہونا.

اگر نابالغ نے حج کیا یعنی اپنے آپ جبکہ سمجھ دار ہو یا اس کے ولی نے اس کی طرف سے احرام باندها ہو جب کہ ناسمجھ ہو، بہرحال وہ حج نفل ہوا، حجتہ الاسلام یعنی حج فرض کے قائم مقام نہیں ہوسکتا.

4⃣ *عاقل ہونا*
مجنون پر حج فرض نہیں.

پہلے مجنون تها اور وقوف عرفہ سے پہلے جنون جاتا رہا اور نیا احرام باندھ کر حج کیا تو یہ حج حجتہ الاسلام ہوگیا ورنہ نہیں- بوہرا بهی مجنون کے حکم میں ہے.

5⃣ *آزاد ہونا*
باندی غلام پر حج فرض نہیں.

6⃣ *تندرست ہونا*

کہ حج کو جا سکے،  اعضا سلامت ہوں ، انکهیارا ہو ، اپاہج اور فالج والے پر اور جس کے پاؤں کٹے ہوں اور بوڑهے پر (اتنا بڑهاپا و ضعف ہو) کہ سواری پر خود نہ بیٹھ سکتا ہو (پر) حج فرض نہیں.

یوہیں اندهے پر بهی واجب نہیں اگرچہ ہاتھ پکڑ کر لے چلنے اسے ملے- ان سب پر یہ بهی واجب نہیں کہ کسی کو بهیج کر اپنی طرف سے حج کرا دیں یا وصیت کر جائیں اور اگر تکلیف اٹها کر حج کرلیا تو صحیح ہوگیا اور حجتہ الاسلام ادا ہوا یعنی اس کے بعد اگر اعضا درست ہوگئے تو اب دوبارہ حج فرض نہ ہوگا وہی پہلا حج کافی ہے.

📚 ( بہارشریعت حصہ 6 کتاب الحج)

📜 *حج فرض ہونے کے شرائط کی باقی 2 قسطیں ہماری اگلی 6 ویں قسط میں پڑھیں.* 
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment