🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 3⃣
==========================
☪ حضور قاسم نعمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حج و عمرہ کرنے والے اللہ تعالٰی کے وفد ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں بلایا ، یہ حاضر ہوئے ، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا ، اس نے انہیں دیا-
📒 (الترغیب والترهیب للمنذری ، کتاب الحج )
☪ مصطفے جان رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حاجی کی مغفرت ہوجاتی ہے اور حاجی جس کےلئے استغفار کرے اس کےلئے بهی-
📙 ( مجمع الزوائد للهیثمی، حدیث نمبر 5287 جلد 3)
☪ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اس راہ میں حج یا عمرہ کےلئے نکلا اور مر گیا اس کی پیشی نہیں ہوگی ، نہ حساب ہوگا اور اس سے کہا جائے گا تو جنت میں داخل ہوجا-
📘 ( معجم اوسط للطبرانی حدیث نمبر 5388 جلد 4)
☪ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو حج کےلئے نکلا اور مر گیا - قیامت تک اس کےلئے حج کرنے والے کا ثواب لکها جائے گا اور جو عمرہ کےلئے نکلا اور مر گیا تو اس کےلئے قیامت تک عمرہ کرنے کا ثواب لکها جائے گا اور جو جہاد میں گیا اور مر گیا اس کےلئے قیامت تک غازی کا ثواب لکها جائے گا.
📕 ( مسند ابی یعلی، حدیث نمبر 6337 جلد 5)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment