Saturday, September 24, 2016

شاعر مشرق ڈاکٹر اقبال کو رحمتہ اللہ علیہ کہنے ، لکهنے میں کوئی حرج نہیں.

سوال:
مشہور شاعر و عاشق رسول ﷺ اقبال کے نام کے ساتھ *"علامہ"* اور نام کے بعد *"رحمتہ اللہ علیہ"* لکھنا کیسا؟

🛢 سائل: عارف محی الدین قادری
🏤 مقام: حیدرآباد، تلنگانہ
🗓 مورخہ: 3-8-2016
=========================
📝 جواب:
علامہ علماء کی اصطلاح میں شرعی علوم و فنون پر دسترس رکهنے والے کو کہا جاتا ہے اور یہ بات ہم پر ظاہر نہیں کہ ڈاکٹر محمد اقبال ان علوم پر دسترس رکهتے تهے یا نہیں.

رہی بات رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہنے یا لکهنے کی تو یہ ایک دعا ہے جس کا معنی ہے ان پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو. یہ دعا کسی بهی صحیح العقیدہ مسلمان کےلئے درست ہے.

اور ڈاکٹر محمد اقبال ایک صحیح العقیدہ سنی مسلمان تهے ، سلسلہ عالیہ قادریہ میں مرید تهے ، ان کے بارے میں یہ معلومات اهلسنت کے معروف رسالے ماہنامہ رضائے مصطفے میں قسط وار شائع ہوئیں.

لہٰذا ان کو رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کہنے ، لکهنے میں کوئی حرج نہیں.

واللہ تعالی اعلم  =============================
🖥 *فکرِ رضا دارالافتاء،*
امین فکر رضا،
*حضرت علامہ حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖋
برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
                 *00971-559060076*
****************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/

فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment