🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 9⃣
=============================
*صحت ادا کے شرائط*
صحت ادا کےلئے نو ( 9 ) شرطیں ہیں کہ وہ نہ پائی جائیں تو حج صحیح نہیں.
1⃣ اسلام:
کافر نے حج کیا تو نہ ہوا.
2⃣ احرام:
بغیر احرام حج نہیں ہوسکتا.
3⃣ زمان یعنی حج کےلئے جو زمانہ مقرر ہے اس سے قبل افعال حج نہیں ہوسکتے.
4⃣ مکان:
طواف کی جگہ مسجد الحرام شریف ہے اور وقوف کےلئے عرفات و مزدلفہ،
کنکری مارنے کےلئے منی ،
قربانی کےلئے حرم،
یعنی جس فعل کےلئے جو جگہ مقرر ہے وہ وہیں ہوگا.
5⃣ تمیز
6⃣ عقل
جس میں تمیز نہ ہو جیسے ناسمجھ بچہ یا جس میں عقل نہ ہو جیسے مجنون- یہ خود وہ افعال نہیں کرسکتے جن میں نیت کی ضرورت ہے ، مثلاً احرام یا طواف ، بلکہ ان کی طرف کوئی اور کرے اور جس فعل میں نیت شرط نہیں ، جیسے وقوف عرفہ وہ یہ خود کرسکتے ہیں.
7⃣ فرائض حج کا بجا لانا مگر جب کہ عذر ہو.
8⃣ احرام کے اور وقوف سے پہلے جماع نہ ہونا اگر ہوگا حج باطل ہوجائے گا.
9⃣ جس سال احرام باندها اسی سال حج کرنا.
📗 *( بہارشریعت حصہ 6 حج کا بیان )*
*حج فرض ادا ہونے کے شرائط*
حج فرض ادا ہونے کےلئے نو ( 9 ) شرطیں ہیں.
1⃣ اسلام
2⃣ مرتے وقت تک اسلام ہی پر رہنا.
3⃣ عاقل (ہونا).
4⃣ بالغ ہونا.
5⃣ آزاد ہونا.
6⃣ اگر قادر ہو تو خود ادا کرنا.
7⃣ نفل ( نفلی حج ) کی نیت نہ ہونا.
8⃣ دوسرے کی طرف سے حج کرنے کی نیت نہ ہونا.
9⃣ فاسد نہ کرنا.
📙 *( بہارشریعت حصہ 6 حج کا بیان )*
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment