🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 2⃣
==========================
🛡 رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حج کمزوروں کےلئے جہاد ہے
📗 (سنن ابن ماجہ ،ابواب المناسک)
🛡 ام المومنین سیدہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنها نے عرض کی، یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم عورتوں پر جہاد ہے؟
فرمایا : ہاں ان کے ذمہ وہ جہاد ہے جس میں لڑنا نہیں (یعنی) *حج و عمرہ*
📙 ( سنن ابن ماجہ، ابواب المناسک)
🛡 اور دوسری روایت میں ہے کہ فرمایا : تمہارا جہاد حج ہے.
📘 ( صحیح بخاری، کتاب الجهاد)
🛡 حضور جان نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حج و عمرہ محتاجی اور گناہوں کو ایسے دور کرتے ہیں ، جیسے بهٹی لوہے اور چاندی اور سونے کے میل کو دور کرتی ہے اور حج مبرور (مقبول) کا ثواب جنت ہی ہے.
📕 ( جامع الترمذی ، ابواب الحج)
🛡 شفیع اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
حاجی اپنے گهر والوں میں سے چار سو (افراد) کی شفاعت کرے گا اور (حاجی) گناہوں سے ایسا نکل جائے گا ، جیسے اس دن کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا.
📒 (مسند بزار ، حدیث نمبر 3196)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment