🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 7⃣
==========================
🔗 سوال:
زید پرحج فرض ہوجائے مگر والدین اجازت نہ دیں یا والدین پر قرض ہو تو کیا ایسی صورت میں زید حج پر جا سکتا ہے؟
📖 جواب:
بالکل جا سکتا ہے بلکہ ضرور جانا چاہئے- سیدی اعلی حضرت امام اهلسنت قدس سرہ العزیز اسی طرح کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں : جبکہ زید اپنے ذاتی روپے سے (حج کی) استطاعت رکهتا ہے تو حج اس پر فرض ہے، اور حج فرض میں والدین کی اجازت درکار نہیں بلکہ والدین کو ممانعت کا اختیار نہیں، زید پر لازم ہے کہ حج کو چلا جائے اگرچہ والدین مانع ( منع کرتے ) ہوں، اور والدین پر قرض ہونا اس شخص پر فرضیت میں خلل انداز نہیں
📘 ( فتاویٰ رضویہ جلد 10 صفحہ 658)
📝 *واضح رہے!*
کہ بعض لوگ یوں کہتے بهی سنائی دیتے ہیں کہ اگر لڑکیوں کی شادی نہیں کی تو باپ حج پر نہیں جاسکتا.
اسی طرح یہ یہ اختراع بهی ہے کہ اگر والدین نے حج نہیں کیا تو بیٹا بهی حج نہیں کرسکتا.
یہ سب جاہلانہ باتیں ہیں، شریعت مطہرہ میں اس کا کوئی ثبوت یا حکم نہیں.
واللہ تعالی اعلم
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment