Sunday, September 25, 2016

یزید کی خلافت تھی یا نہیں، وضاحت ملاحضہ فرمائیں!

⏳ سوال:
یزید کی خلافت تھی یا نہیں؟ کیا صحابہ نے یزید جو خلیفہ مانا؟
3 سال تک اس کی خلافت تھی یا نہیں؟
حضرت رہنمائ فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی.
=============================
🛢جواب:
یزید پلید کے متعلق امام اهلسنت مجدد اعظم قدس سرہ العزیز لکهتے ہیں :
یزید پلید علیہ مایستحقہ من العزیز المجید قطعاً یقیناً باجماع اہلسنت فاسق و فاجر و جری علی الکبائر تها اس قدر پر آئمہ اہل سنت کا اطباق و اتفاق ہے، صرف اس کی تکفیر و لعن میں اختلاف فرمایا.

💠 امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالٰی عنہ اور ان کے اتباع و موافقین اسے کافر کہتے اور بہ تخصیص نام اس پر لعن کرتے ہیں. ..الخ

📗 *( فتاویٰ رضویہ جلد 14 صفحہ 591)*

💠 یزید پلید خلافت راشدہ کے طریقے پر ہرگز ہرگز خلیفہ نہ تها، اور نہ ہی اس کی تخت نشینی خلافت کے اصولوں پر ہوئی بلکہ اس کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنا ولی عہد مقرر کیا تها.

💠 حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنهم اجمعین کے بیعت کرنے کے متعلق جو پوچها گیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ علامہ ابن اثیر نے الکامل میں اور ابن خلدون نے مقدمہ میں ابن خلدون میں تفصیل سے لکها کہ یہ بیعت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے دور میں ہی لی گئی تهی.

📋 اور اس وقت یزید پلید کے فسق و فجور کهل کر عیاں نہ تهے.

💠 یہاں پر یہ بات بھی واضح رہے کہ سید الشہداء سرکار سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یزید پلید کے خلاف جنگ لڑنے کےلئے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنهم اجمعین کو دعوت نہیں دی تهی.

💠 واقعہ کربلا تو اہل کوفہ کی دعوت پر تشریف لیجانے کے ضمن میں پیش آیا.

💠 جب حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنهم اجمعین پر یزید پلید کی خباثتیں ظاہر ہوئیں کہ یہ شراب پیتا ہے،  ستار بجاتا اور گانا گاتا ہے، کتوں سے کهیلتا ہے، نمازوں کا تارک ہے تو ان نفوس قدسیہ نے یزید پلید کی بیعت کو توڑ دیا چنانچہ حضرت عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ تعالٰی عنهما  فرماتے تھے:
*اے قوم! خدا کی قسم ہم یزید کے خلاف اس وقت اٹهه کهڑے ہوئے جب ہمیں یہ خوف لاحق ہوگیا کہ اس کی بدکاریوں کیوجہ سے ہم پر کہیں آسمان سے پتهر نہ برس پڑیں*

💠 اہل مدینہ مسجد اقدس میں منبر پرنور کے قریب جمع ہوئے اور یزید پلید کی بیعت توڑنے کا اعلان کیا.

📝 *ان روایات کو ابی الفرج عبدالرحمن بن علی بن محمد ابن الجوزی ( متوفی 597) نے اپنی کتاب *الرد علی المتعصب العنید المانع من ذم یزید* میں نقل کیا.

واللہ تعالی اعلم
=============================
🖥 *فکرِ رضا دارالافتاء،*
امین فکر رضا،
*حضرت علامہ حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖋
برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
                 *00971-559060076*
****************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
===========================
🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment