Wednesday, September 7, 2016

فضائل و مسائلِ حج حصہ 14

🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 4⃣1⃣
=============================
🐏 *( قربانی کے فضائل و مسائل)* 2⃣

🔮 *سیدالعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا، افضل قربانی وہ ہے جو با اعتبار قیمت اعلی ہو، اور خوب فربہ ہو*

📗 (مسند امام احمد، جلد 5)

🔮 *سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا،  چار قسم کے جانور قربانی کےلئے درست نہیں*
(1) *کانا جس کا کانا پن ظاہر ہے*
(2) *بیمار جس کی بیماری ظاہر ہو*
(3) *لنگڑا جس کا لنگ ظاہر ہو*
(4) *اور ایسا لاغر جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو*

📙 (سنن ابوداؤد کتاب الاضاحی،  باب مایکرہ من الضحایا)

🔮 *شیر خدا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے کان کٹے ہوئے، اور سینگ ٹوٹے ہوئے (جانور) کی کی قربانی سے منع فرمایا*

📕 (ابن ماجہ کتاب الاضاحی باب مایکرہ من الضحایا)

🔮 *سیدالعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا،  جانوروں کے کان اور آنکهیں غور سے دیکھ لیں اور اس کی قربانی نہ کریں جس کے کان کا اگلا حصہ کٹا ہو اور نہ اس کی جس کے کان کا پچهلا حصہ کٹا ہو، نہ اس کی جس کا کان پهٹا ہو یا کان میں سوراخ ہو*

📘 (جامع الترمذی،  کتاب الاضاحی،  باب مایکرہ من الاضاحی)

🔮 *رسول مکرم رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے سیدہ مخدومہ کائنات بتول زهرا صلی اللہ تعالیٰ علی ابیہا وعلیہا وبارک وسلم سے ارشاد فرمایا، کهڑی ہوجاو اور اپنی قربانی کے پاس حاضر ہو جاؤ کہ اس(قربانی کے جانور) کے خون کے پہلے ہی قطرہ میں جو گناہ ہیں سب کی مغفرت ہوجائے گی، راوئ حدیث حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم یہ (فضیلت) آپ کی آل کےلئے خاص ہے یا آپ کی آل کےلئے بهی ہے اور عامہ مسلمین کےلئے بهی، فرمایا کہ میری آل کےلئے خاص بهی ہے، اور تمام مسلمین کےلئے عام بھی ہے*

📒 ( مجمع الزوائد للهیثمی، کتاب الاضاحی،  باب فضل الاضحیہ و شهود ذبحها، جلد4 صفحہ 4)

💘 *ٹهرئیے! اگلی حدیث پاک پڑهنے سے قبل امام عشق و محبت، امام اہل سنت، محبِّ سادات، امام احمد رضا قادری برکاتی (قدس سرہ العزیز) کی میٹهی بولی میں  مذکورہ حدیث شریف کے لطف سے سرشار ہوکر کیوں نا یوں عرض کریں:*

❤ _دهارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا_
_تارے کهلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذرہ تیرا_

❤ _فیض ہے یا شہ تسنیم نرالا تیرا_
_آپ پیاسوں کے تجسس میں ہے دریا تیرا_

❤ _میں تو مالک ہی کہونگا کہ ہو مالک کے حبیب_
_یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا_ 

📚 (کلام رضا رحمتہ اللہ علیہ )
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ  النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
===========================
🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *ISLAMIC BOOKS BLOG*
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment