⌛ سوال:
السلام علیکم
تفسیر کے متعلق میرے کچھ سوالات ہیں براہ کرم جواب عنائت فرما دیں
1) قرآن پاک میں سورۃ ابراہیم کی آیت نمبر 19 اور 24 میں خطاب کس کو ہے؟
2) جب الم تر کے ساتھ حضور علیہ السلام کو خطاب کیا جاتا ہے تو تر سے کس طرح کا دیکھنا مراد ہے؟
بینوا وتوجروا
💈سائل: محمد عدنان حسن رضوی
🏯 مقام: لاہور پاکستان
🌄 مورخہ: 26 جولائی 2016
=========================
📝 جواب:
سورہ ابراہیم کی آیت نمبر 19 میں مذکور *الم تر* کی تفسیر میں امام محمد بن جریر طبری رحمہ اللہ تعالیٰ لکهتے ہیں : *یقول عز ذکرہ لنبیہ محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم الم تر یا محمد بعین قلبک*
💠 اسی طرح آیت نمبر 24 کی تفسیر میں منقول ہے
اور سورہ ابراہیم کی آیت نمبر 28 میں *الم تر* کی تفسیر میں لکهتے ہیں :
*الم تنظر یا محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم*
📘 ( تفسیر جامع البیان جلد 8)
💠 حضرت مفتی محمد احمد یار خان نعیمی رحمہ اللہ تعالیٰ آیت نمبر 19 کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہاں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے خطاب ہے اور حق عبث کا مقابل ہے - یعنی اے محبوب تم نے تو دیکها ہی ہے. .الخ
📙 ( تفسیر نور العرفان)
💠 دیگر تفاسیر میں بهی یہ مضمون موجود ہے، دیکهئے تفسیر صاوی یہی مقام.
واللہ تعالی اعلم
==========================
🖨 *فکرِ رضا دارالافتاء،*
امین فکر رضا،
*حضرت علامہ حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖋
برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
*00971-559060076*
*************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment