🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 8⃣1⃣
=============================
🐑 *قربانی کے جانوروں کے متعلق مسائل* 1⃣
💠 *قربانی کے جانور*
🔷 قربانی کے جانور تین قسم کے ہیں:
اونٹ ،
گائے،
بکری،
🔹ہر قسم میں اس کی جتنی نوعیں ہیں سب داخل ہیں، نر، مادہ، خصی اور غیر خصی سب کا ایک حکم ہے یعنی سب کی قربانی ہوسکتی ہے.
🔹بهینس گائے میں شمار ہے اس کی بهی قربانی ہوسکتی ہے.
🔹بهیڑ اور دنبہ بکری میں داخل ہیں انکی بهی قربانی ہو سکتی ہے
📘 ( بہارشریعت حصہ 15 بحوالہ فتاوی ہندیہ، کتاب الاضحیہ باب خامس)
📋 *(نوٹ:*
*وحشی جانور جیسے نیل گائے اور ہرن کی قربانی نہیں ہوسکتی)*
💠 *( قربانی کے جانور کی عمر)*
🐪 *اونٹ پانچ سال کا*
🐄 *گائے دو سال کی*
🐏 *بکرا ایک سال کا*
🔹اس سے عمر کم ہو تو قربانی جائز نہیں، اگر مقررہ عمر سے زیادہ ہو تو جائز بلکہ افضل ہے، دنبہ یا بهیڑ کا چهه ماہہ بچہ اگر اتنا بڑا (فربہ صحت مند) ہو کہ دور سے دیکهنے میں سال بهر کا معلوم ہوتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے
📔 ( فتاویٰ رضویہ جلد20 صفحہ 443 ! بہارشریعت حصہ 15 بحوالہ درمختار کتاب الاضحیہ)
🔹 قربانی کے جانور کو عیب سے خالی ہونا چاہئیے، تهوڑا سا عیب ہو( مثلاً کان چرا ہوا ہو یا کان میں سوراخ ہو ) تو قربانی ہوجائے گی مگر مکروہ ہوگی، اگر عیب زیادہ ہو(تفصیل آگے آرہی ہے) تو قربانی نہیں ہوگی جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں اس کی قربانی جائز ہے،سینگ تهے مگر جڑ تک ٹوٹ گیا قربانی ناجائز ہے، اگر اس سے کم ٹوٹا تو قربانی جائز ہے، جس جانور کے پیدائشی کان نہ ہوں یا ایک کان نہ ہو، اسکی قربانی ناجائز ہے، جس جانور میں جنوں (پاگل) اس حد کا ہو کہ چرتا نہ ہو، اتنا کمزور ہو کہ ہڈیوں میں مغز نہ رہا؛ اندها؛ یا ایسا کانا کہ اس کا کانا پن ظاہر ہے، ایسا بیمار جسکی بیماری ظاہر ہو؛ اتنا لنگڑا کہ خود اپنے پاؤں سے ذبح کرنے کی جگہ تک نہ جاسکے؛ ایسا جانور کہ جس کے کان، دم؛ یا دم چکی ( دنبے کی گول چپٹی دم) ایک تہائی( 1/3) سے زیادہ کٹے ہوئے ہوں؛ جانور کی ناک کٹی ہو؛ دانت نہ ہوں، تهن کٹے ہوئے ہوں یا خشک ہوگئے ہوں، ( گائے یا بهینس میں دو تهن بکری میں ایک تهن کا خشک ہونا ناجائز ہونے کےلئے کافی ہے) جس جانور کا دودھ علاج کے ذریعے خشک کردیا گیا ہو؛ خنثی جانور یعنی جس میں نر اور مادہ دونوں علامتیں پائی جاتی ہوں، اس کا گوشت کسی طرح پکائے نہیں پکتا
📙 (فتاویٰ رضویہ جلد20 صفحہ 255)
🔹اور جلالہ جو صرف غلیظ کهاتا ہو(حدیث پاک میں جلالہ کا گوشت کهانے اور اس کا دودھ پینے سے منع فرمایا گیا،
📗(جامع الترمذی، کتاب الاطعمہ)
🔹یا جس جانور کا ایک پاؤں کاٹ دیا گیا ہو، ان سب کی (جو ابهی بیان ہوئے) قربانی ناجائز ہے، تفصیل کےلئے دیکهئے، الہدایہ کتاب الاضحیہ، درمختار کتاب الاضحیہ؛
فتاوی ہندیہ
📕 (اسے فتاوی عالمگیری بهی کہتے ہیں، کتاب الاضحیہ، فتاویٰ رضویہ جلد20
بہار شریعت حصہ 15
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
===========================
🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا مکتبہ (اسلامی کتب):*
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment