🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 6⃣1⃣
=============================
🐑 *( قربانی واجب ہونے کی شرائط اور ان کے متعلق مسائل کا بیان)* 1⃣
1⃣ اسلام یعنی غیر مسلم پر قربانی واجب نہیں
2⃣ اقامت یعنی مقیم ہونا، مسافر پر قربانی واجب نہیں
3⃣ تونگری، یعنی مالک نصاب ہونا یہاں مالداری سے مراد وہی ہے جس سے صدقہ فطر واجب ہوتا ہے وہ مراد نہیں جس سے زکوٰۃ واجب ہوتی ہے
4⃣ حریت، یعنی آزاد ہونا، جو آزاد نہیں اس پر قربانی واجب نہیں،؛؛ قربانی واجب ہونے کےلئے مرد ہونا شرط نہیں- عورتوں پر بهی واجب ہوتی ہے جسطرح مردوں پر واجب ہے؛؛ نابالغ پر قربانی واجب نہیں، اور نہ نابالغ کے باپ پر واجب کہ وہ نابالغ کی طرف سے قربانی کرے
📗 ( بہارشریعت حصہ 15 بحوالہ درمختار ، کتاب الاضحیہ جلد 9)
🔷 سوال:
صاحب نصاب کسے کہتے ہیں؟
💠 جواب:
جس کے پاس حاجت اصلیہ سے زائد ساڑهے سات تولے سونا یا ساڑهے باون تولے چاندی یا اتنی چاندی کی قیمت کے برابر روپے پیسے یا مال تجارت ہو وہ صاحب نصاب ہوگا
📘 ( بہارشریعت حصہ 15)
📋 (نوٹ:
حاجت اصلیہ سے کیا مراد ہے؟
🛢حاجت سے مراد رہنے کا مکان اور خانہ داری کے سامان اور سواری کا جانور ( موجودہ دور میں کار، موٹر سائیکل وغیرہ) اور خادم اور پہننے کے کپڑے، طالب علم کےلئے کتابیں، پیشہ ور کے آلات ، مشینری، موبائل ،کاروبار یا تعلیم وغیرہ کےلئے کمپیوٹر، کسانوں کے زرعی آلات یہ سب حاجت اصلیہ میں داخل ہیں.)
🔷 سوال:
اگر کسی کے پاس مکان سکونت یعنی جس میں وہ رہتا ہے کے علاوہ دوسرا مکان ہو تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی؟
💠 جواب!
امام اهلسنت، محب سادات، الشاہ امام احمد رضا خان قادری برکاتی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں، ایسے شخص پر قربانی واجب ہے، اگرچہ وہ مکان کرایہ پر دیا ہو یا خالی پڑا ہو یا سادی زمین ہو بلکہ مکان سکونت اتنا بڑا ہے کہ اس کا ایک حصہ جاڑے گرمی کی سکونت کے کئے کافی ہو، اور دوسرا حصہ حاجت سے زائد ہو، اور اس کی قیمت تنہا یا اسی قسم کے مال سے ملکر نصاب تک پہنچے جب بهی قربانی واجب ہے، اسی طرح صدقہ فطر بهی(واجب ہے)
📙 (فتاویٰ رضویہ جلد20 صفحہ 361)
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
===========================
🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا مکتبہ (اسلامی کتب):*
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment