Sunday, September 18, 2016

قرآن کی ترتیب نماز میں بھول کر آگے پیچھے پڑھنا، کیسا؟

⌛ سوال:
تراویح کی آخری دو رکعت میں، پہلے سورة فلق پڑھا اور دوسری میں غلطی سے سورة اخلاص پڑھا. سوال اصل یہ ہے کہ کیا یہ ترتیب الٹی ہونے سے نماز دہرانا پڑے گا؟
یہ بھول سے ہو جائے تو نماز ہو جائے گی؟ اگر ہوگی تو کراہت کے ساتھ یا بلا کراہت کے ساتھ؟
جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں

📋 سائل: غلام مصطفیٰ قادری
🏬 مقام: حیدرآباد
📊 تاریخ: 21-6-2016
================================
📝 جواب:
قرآن مجید الٹا پڑهنا کہ دوسری رکعت میں پہلی والی سورت پڑھے، یہ مکروہ تحریمی ہے.اور اگر بهول کر ہو تو نہ گناہ ہے اور نہ سجدہ سہو.

📘 (الردالمختار كتاب الصلاة فصل في القراة، ج 2 ، ص.33 /بہار شریعت حصہ سوم 3،ج1، ص549)

🔦 لہذا اگر بهول کر ایسا کیا تو آپ کی نماز بغیر کسی کراہت کے ہو جائے گی. اور اگر جان بوجھ کر ایسا کیا تو اس نماز کا دوبارہ پڑهنا واجب ہوگا.

اور ایسا کرنے والوں کے بارے میں حدیث پاک میں سخت وعید آئی ہے.

🔮 عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:''جو قرآن کو الٹ کر پڑهتا ہے، کیا خوف نہیں کرتا کہ اللہ اس کا دل الٹ دے''.

📗 (فتاوى رضویہ، ج6، ص239)

والله ورسوله أعلم
(عزوجل صلي الله عليه وسلم)
=================================
📋 *_فکر رضا دارالافتاء_*
*مولانا گلفام رضا برکاتی سعدی*
سنبھل،
یو. پی، الہند
📝 *_FIKR E RAZA DARUL IFTA,_*
*Moulana Gulfam Raza Barkaati Sa'adi*
Sambhal,
U.P., India
* * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * *
⛓Join and Share📀
📞: *00971-559060076*
📚Fikr E Raza✒
https://www.facebook.com/pages/Fikr-E-Raza/1620161301599796
* * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * * *
فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment