Monday, September 5, 2016

فضائل و مسائلِ حج حصہ 11


🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 1⃣1⃣
📋 *اس قسط کے دو حصہ ہیں.*
*اس قسط کا دوسرا حصہ قسط نمبر 12 میں مکمل ہوگا.*
=============================
📿  *حج کے واجبات* 📿

1⃣ میقات سے احرام باندهنا، یعنی میقات سے بغیر احرام نہ گزرنا اور اگر میقات سے پہلے ہی احرام باندھ لیا تو جائز ہے.

2⃣ صفا و مروہ کے درمیان دوڑنا اس ( دوڑنے کے عمل ) کو *سعی* کہتے ہیں.

3⃣ سعی کو صفا سے شروع کرنا اور اگر مروہ سے شروع کی تو پہلا پهیرا شمار نہ کیا جائے، اس کا اعادہ کرے

4⃣ اگر عذر نہ ہو تو پیدل سعی کرنا.
تنبیہہ!  بعض لوگ بلاعذر صحیح محض آرام سستی و غفلت کیوجہ سے *وہیل چیئر* پر صفا و مروہ کی سعی کرتے ہیں، انہیں خیال رکهنا چاہئے کہ ایسا کرنا واجب کا ترک ہے ، علمائے کرام نے لکها کہ جو بلا عذر سوار ہو کر وہ وہیل چیئر پر ہو یا کسی کے کندهے پر وہ اس کا اعادہ کرے اور اگر اعادہ نہ کیا وطن واپس پہنچ گیا تو ایک قربانی حدود حرم میں دے.

5⃣  دن میں وقوف کیا تو اتنی دیر تک وقوف کرے کہ آفتاب ڈوب جائے خواہ آفتاب ڈهلتے ہی شروع کیا ہو یا بعد میں،  غرض غروب تک وقوف میں مشغول رہے اور اگر رات میں وقوف کیا تو اس کےلئے کسی خاص حد تک وقوف کرنا واجب نہیں مگر وہ اس واجب کا تارک ہوا کہ دن میں غروب تک وقوف کرتا

6⃣  وقوف میں رات کا کچھ جز (حصہ) آجانا

7⃣  عرفات سے واپسی میں امام کی متابعت کرنا

8⃣  مزدلفہ میں ٹهرنا

📝 *نوٹ!*
مزدلفہ منی سے میدان عرفات کی جانب کم و بیش پانچ کلو میٹر پر واقع ایک میدان کا نام ہے ، اس میدان یعنی مزدلفہ میں حجاج  عرفات سے واپسی پر رات بسر کرتے ہیں

9⃣  مغرب و عشا کی نماز  وقت عشا میں مزدلفہ میں آکر پڑهنا.

0⃣1⃣ تینوں *جمروں* پر دسویں، گیارہویں،  بارہویں (تاریخ)  تینوں دن کنکریاں مارنا یعنی دسویں کو صرف *جمرتہ العقبہ* پر اور گیارہویں بارهویں کو تینوں (جمروں) پر رمی کرنا.

📝 *نوٹ!* 
منی میں تین مقامات جہاں کنکریاں ماری جاتی ہیں ، پہلے کا نام جمرتہ العقبی ، دوسرے کو جمرتہ الوسطی اور تیسرے کو جمرتہ الاولی کہتے ہیں،  ان کو جمع کے طور پر *جمرات* کہا جاتا ہے - اور عوام بولی میں بالترتیب بڑا شیطان،  منجهلا شیطان اور چهوٹا شیطان کہا جاتا ہے - ان کو جو کنکریاں ماری جاتی ہیں اس فعل کو *رمی* کہتے ہیں.

1⃣1⃣  جمرہ عقبہ کی رمی پہلے دن حلق سے پہلے ہونا

2⃣1⃣  ہر روز کی رمی کا اسی دن ہونا.

3⃣1⃣  سر مونڈانا یا بال کتروانا.

4⃣1⃣  اور اس کا ایام نحر اور

5⃣1⃣  حرم شریف میں ہونا اگرچہ منی میں نہ ہو
نوٹ!  مرد حضرات قربانی سے فارغ ہو کر *حلق* یعنی تمام سر کے بال منڈاوا دیں،  یا *تقصیر* یعنی کم از کم چوتهائی سر کے بال *انگلی کے پورے برابر کٹوائیں-

آج کل یہ بات اکثر دیکهنے کو مل رہی ہے کہ لوگ *عمرہ* یا *حج* کے موقع پر *قینچی سے چند بال کاٹ لیتے ہیں یہ عمل جائز نہیں*
*عورتیں صرف  " تقصیر " کروائیں* یعنی چوتهائی سر کے بالوں میں سے ہر بال انگلی کے پورے برابر کٹوائیں.

6⃣1⃣  حج قران اور تمتع والے کو قربانی کرنا.

📗 *( بہارشریعت حصہ 6 حج کا بیان بحوالہ لباب المناسک )*

💡 *اس قسط کا بقیہ اگلی قسط نمبر 12 میں مکمل ہوگا.*
🌹 *ان شاء اللہ!*
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/

***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment