⌛ سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ کیا کوئی شخص نماز مغرب سے قبل تحیہ الوضوء و تحیہ المسجد کی نماز ادا کر سکتا ہے
📋 حامد رضا
🏰 راجستھان (انڈیا)
==========================
📝 الجواب بعون الوھاب
🗂 شرعی لحاظ سےکوئی شخص بھی نماز مغرب سے قبل تحیہ الوضوء و تحیہ المسجد کی نماز ادا نہیں کر سکتا۔
🗂 مسلمانوں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ جس نے وضو کے بعد فرض نماز اداکی گویا اس کے تَحِیۃُ الوضُو کے نفل بھی ہو گئے.
📋 جیسا کہ صاحب ردالمحتار فرماتے ہیں
وُضو کے بعد فرض وغیرہ پڑھے تو قائم مقام تَحِیۃُ الوضُو کے ہوجائیں گے۔
📗 (رَدُّالْمُحتَار،ج۲ص۵۶۳)
🗂 ان اوقات میں اگر کوئی مسلمان مسجد میں داخل ہو تو اسے کیا کرنا چاہیے اس کے متعلق صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
"ایسے وقت مسجد میں آیا جس میں نفل نماز مکروہ ہے مثلاً بعد طلوع فجر یا بعد نماز عصر وہ تحیۃ المسجد نہ پڑھے بلکہ تسبیح و تحلیل و درود شریف میں مشغول ہو حق مسجد ادا ہو جائے گاـ"
📚 بہارشریعت جلد 1 صفحہ 674
''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل، مطلب في تحیۃ المسجد، ج۲،
🗂 بصورت اول سائل کے سوال میں یہ الفاظ ہیں کہ " نماز مغرب سے قبل" اگر اس سے سائل کی مراد ، اذان مغرب سے قبل یعنی مغرب کا وقت شروع ہونے سے قبل کی ہے پھر تو نفل کیا فرض بھی ادا نہیں کر سکتے
📋 بقول صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ:
"طلوع و غروب و نصف النہار ان تینوں وقتوں میں کوئی نماز جائز نہیں نہ فرض نہ واجب نہ نفل نہ ادا نہ قضا، یوہیں سجدۂ تلاوت و سجدۂ سہو بھی ناجائز ہے، البتہ اس روز اگر عصر کی نماز نہیں پڑھی تو اگرچہ آفتاب ڈوبتا ہو پڑھ لے ،مگر اتنی تاخیر کرنا حرام ہے.
📚 بہارشریعت جلد 1 صفحہ 454
المرجع السابق، الفصل الثالث، و ''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، ج۲، ص۳۷.
و ''الفتاوی الرضویۃ''، کتاب الصلاۃ، باب الأوقات، ج۵، ص۱۲۲.
🗂 بصورت ثانی سائل کی مراد ، اگر مغرب کا وقت شروع ہونےکے بعد کی ہے تو تب بھی نوافل ادا نہیں کر سکتے.
📋 صاحب بہارشریعت نے ان اوقات کا ذکر کرتے ہوئے جن میں نوافل ادا نہیں کر سکتے چوتھے نمبر پر فرمایا:
غروب آفتاب سے فرض مغرب تک (بھی نفل ادا نہیں کر سکتے)
📚 بہارشریعت جلد 1 صفحہ 456
4۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، و ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، ج۲، ص۴۶.
واللہ تعالی و رسولہ اعلم
=============================
✍🏼ازقلم:
*_حضرت علامہ سید عمادالدین مشہدی_*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖋
♻ *برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !*
📱 موبائل : *00971-559060076*
****************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment