Thursday, September 8, 2016

فضائل و مسائلِ حج حصہ 15

🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 5⃣1⃣
=============================
🐏 *( قربانی کے فضائل و مسائل)* 3⃣

🌹 ام المؤمنین سیدہ صدیقہ بنت صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنهما سے مروی، کہ سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے حکم فرمایا کہ، سینگ والا مینڈها لایا جائے جو سیاہی میں چلتا ہو اور سیاہی بیٹهتا ہو اور سیاہی میں نظر کرتا ہو، یعنی اس کے پاؤں پیٹ اور انکهیں سیاہ ہوں، وہ قربانی کےلئے حاضر کیا گیا، حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا،  عائشہ (رضی اللہ تعالٰی عنها) چهری لاو پهر فرمایا اسے پتهر پر تیز کرلو پهر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے چهری لی اور مینڈهے کو لٹایا اور اسے ذبح کرنے لگے اور فرمایا،
*بسم اللہ اللهم تقبل من محمد وآل محمد ومن امتہ محمد ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم)*

اے اللہ (عزوجل) تو اس کو محمد  (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ) کی طرف سے اور ان کی آل کی طرف سے اور امت کی طرف سے قبول فرما !

📘 ( صحیح مسلم، کتاب الاضاحی باب استحباب استحساالضحیہ...)

🌹 ابوداؤد اور ابن ماجہ میں حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی حدیث پاک میں یہ کلمات بهی ہیں:
*اللھم منک ولک عن محمد و امتہ بسم اللہ واللہ اکبر* 

اے اللہ (عزوجل) یہ تیرے لئے ہی ہے محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم) اور امت کیطرف سے

📙 (سنن ابوداؤد کتاب الضحایا،  باب مایستحب من الضحایا؛ سنن ابن ماجہ،  ابواب الاضاحی، باب اضاحی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم)

🌹 نیز حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ ہی مروی ایک حدیث پاک میں یہ کلمات ہیں:
*بسم اللہ واللہ اکبر هذا عنی وعمن لم یضح عن امتی*
اے اللہ (عزوجل ) یہ میری طرف سے ہےاور میری امت میں سے اس کی طرف سے ہے جو قربانی نہ کرسکے

📕 ( سنن ابوداؤد،  کتاب الضحایا،  باب فی الشاتہ یضحی بہا عن جماعتہ)

🔮 خلیفہ اعلی حضرت, صدر شریعت مفتی امجدعلی اعظمی رحمہ فرماتے ہیں:
یہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے بے شمار الطاف میں سے ایک خاص کرم ہے کہ اس موقع پر بهی امت کا خیال فرمایا اور جو لوگ قربانی نہ کر سکے ان کی طرف سے خود ہی قربانی ادا فرمائی.

یہ شبہ کہ ایک مینڈها ان سب کی طرف سے کیونکر ہوسکتا ہے یا جو لوگ ابهی پیدا ہی نہ ہوئے ان کی قربانی کیونکر ہوئی اس کا جواب یہ ہے کہ یہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے خصائص سے ہے.
جس طرح حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم چهه مہینے کے بکری کے بچہ کی قربانی حضرت ابو بردہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کےلئے جائز فرمادی اوروں کےلئے اس کی ممانعت کردی

📒 (صحیح بخاری کتاب العیدین، باب کلام الامام والناس فی الخطبہ....؛ صحیح مسلم کتاب الاضاحی، باب وقتها)

اسی طرح اس میں خود حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی خصوصیت ہے

📚 (بہارشریعت حصہ 15)
=============================
🖊 رشحاتِ قلم:
حضور "امین فکر رضا"
*حضرت علامہ محمد حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ  النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
_برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !_
موبائل: *00971-559060076*
***************************
💻 *فکر رضا فیس بوک:*
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
===========================
🖥 *فکر رضا بلاگ:*
fikrerazafoundation.blogspot.com
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *ISLAMIC BOOKS BLOG*
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment