⌛سوال:
کسی مسلمان مرد کا کسی مسلمان نکاح ہوا. اور مرد نے اس عورت کو مہر نہیں دیا. اور عورت نے معاف نہیں کیا.
تو اس مرد کا اس عورت کے ساتھ صحبت کرنا کیسا ہے؟ بحوالہ جواب دیں
================================
🔮 سائل:
سید شان اختر رضوی (شانو اختری)
مقام:
بریلی شریف
مورخہ: 31-5-2016
================================
📝 جواب:
💰 مہر تین قسم کا ہے.
(1) معجل، کہ خلوت سے پہلے مہر دینا قرار پایا ہے.
(2) مئوجل ، جس کےلئے کوئی میعاد مقرر ہو.
(3) مطلق، جس میں نہ خلوت سے پہلے دینا قرار پایا ہو، نہ ہی اس کےلئے کوئی مدت مقرر ہو.
📿 اگر مہر " معجل " مقرر ہوا تها تو عورت کو اختیار ہے کہ وہ اپنے آپ کو شوہر سے روک سکتی ہے، یعنی صحبت سے منع کرسکتی ہے ،
اور شوہر کے ساتھ سفر پر جانے سے انکار کر سکتی ہے
اور شوہر کو حلال نہیں کہ وہ عورت کو مجبور کرے
ہاں اگر عورت کی رضا مندی سے مہر معجل کی ادائیگی سے قبل صحبت و خلوت ہوئی تو یہ جائز ہے، بہرحال یہ حق عورت کو ہمیشہ حاصل رہے گا کہ وہ منع کرسکتی ہے جب تک " مہر معجل وصول نہ کرلے.
📿 اور مہر مئوجل میعادی ہے کہ جس میں میعاد یہ مقرر ہوئی کہ موت یا طلاق پر مہر وصول کریگی تو اس صورت میں جب تک شوہر کی موت یا اسے طلاق واقع نہ ہو مہر وصول نہیں کرسکتی - اور اس صورت میں شوہر کو صحبت سے منع بهی نہیں کیا جاسکتا-
📚 ( بہارشریعت حصہ 7 مہر کا بیان،
بحوالہ در مختار کتاب النکاح)
واللہ تعالی اعلم
================================
🖨 فکرِ رضا دارالافتاء،
محقق اھلسنت،
استاذ الحدیث و الفقہ،
قاطع و فاتح نجدیت و دیوبندیت،
امین فکر رضا،
*حضرت علامہ حامد سرفراز قادری رضوی*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 فکر رضا 🖋
برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
00971-559060076
****************************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://www.facebook.com/pages/Fikr-E-Raza/1620161301599796
فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment