Monday, September 5, 2016

فضائل و مسائلِ حج حصہ 4


🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 4⃣
==========================
💟 راحت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسے حج کرنے سے نہ حاجت ظاہرہ مانع ہوئی ، نہ بادشاہ ظالم،  نہ کوئی ایسا مرض جو روک دے ، پهر بغیر حج کئے مرگیا تو چاہے یہودی ہوکر مرے یا نصرانی ہوکر.

📕 ( سنن دارمی، کتاب المناسک)

💟 سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنهما روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص عرض کی: کیا چیز حج کو واجب کرتی ہے؟  فرمایا : توشہ اور سواری

📙( جامع الترمذی، ابواب الحج )

💟 حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنهما راوی کہ کسی نے عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم حاجی کو کیسا ہونا چاہیے؟  فرمایا : پراگندہ سر ، میلا کچیلا- دوسرے نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم حج کا کون سا عمل افضل ہے؟  ارشاد فرمایا : بلند آواز سے *لبیک* کہنا اور قربانی کرنا- کسی اور نے عرض کی،  سبیل کیا ہے؟  فرمایا : توشہ اور سواری.

📗 ( شرح السنتہ للبغوی ، کتاب الحج)

💠 *حج کا لغوی معنیٰ ہے قصد کرنا-*

💟 اور شرعی طور پر حج نام ہے احرام باندھ کر نویں (9) ذی الحجہ کو (میدان) عرفات میں ٹهہرنے اور کعبہ معظمہ کے طواف کا اور اس کے لئے ایک خاص وقت مقرر ہے کہ اس میں یہ افعال کئے جائیں تو حج ہے.

📒 (بہارشریعت حصہ 6 حج کا بیان)

💠 سوال:
حج کب فرض ہوا؟

📝 جواب:
حج 9 ہجری میں فرض ہوا.

💟 حج کی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہے.

📔 ( المفہم جلد 3 - فتاویٰ ہندیہ، کتاب المناسک)

💠 سوال:
ایک مسلمان پر زندگی میں کتنی بار حج فرض ہے؟

📝 جواب:
عمر بهر میں صرف ایک بار حج فرض ہے.

📘 بہارشریعت حصہ 6 حج کا بیان بحوالہ فتاویٰ عالمگیری و درمختار
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment