🖊 *حج کے موقع پر فکر رضا کی پیشکش*
📱موبائل: *00971-559060076*
♻ حصہ 2⃣1⃣
📋 *اس قسط کے دو حصہ ہیں.*
*اس قسط کا پہلا حصہ قسط نمبر 11 میں پڑھیں*
=============================
📿 *حج کے واجبات* 📿
📖 *گذشتہ سے پیوستہ* 📖
7⃣1⃣ اس قربانی کا حرم اور ایام نحر میں ہونا.
8⃣1⃣ *طواف افاضہ* کا اکثر حصہ ایام نحر میں ہونا.
💠 عرفات سے واپسی کے بعد جو طواف کیا جاتا ہے اس کا نام *طواف افاضہ* ہے اور اسے *طواف زیارت* بهی کہتے ہیں.
9⃣1⃣ طواف حطیم کے باہر سے ہونا.
💠 کعبہ شریف کی دیوار کے پاس آدهے دائرے کی شکل میں باؤنڈری کے اندر کے حصے کو *حطیم* کہتے ہیں.
یاد رہے! کہ *حطیم* کعبہ شریف کا حصہ ہے، اس میں داخل ہونا عین بیت اللہ شریف میں داخل ہونا ہے - حج و عمرہ میں طواف کے دوران حطیم کے اندر سے نہیں گزریں گے.
0⃣2⃣ دہنی طرف سے طواف کرنا یعنی کعبہ معظمہ طواف کرنے والے کی بائیں جانب ہو.
1⃣2⃣ *عذر نہ ہو تو پاؤں سے چل کر طواف کرنا*، یہاں تک کہ اگر گهسٹتے ہوئے طواف کرنے کی منت مانی جب بهی طواف میں پاؤں سے چلنا لازم ہے اور طواف نفل ( نفلی طواف) اگر گهسٹتے ہوئے شروع تو ہوجائے گا مگر افضل یہ ہے کہ چل کر طواف کرے.
2⃣2⃣ طواف کرنے میں نجاست حکمیہ سے پاک ہونا ، یعنی جنب ( جس پر غسل فرض ہے) اور بے وضو نہ ہونا،
اگر بے وضو یا جنابت میں طواف کیا تو اعادہ کرے.
3⃣2⃣ طواف کرتے وقت ستر چهپا ہونا یعنی اگر ایک عضو کی چوتهائی یا اس سے زیادہ حصہ کهلا رہا تو *دم واجب ہوگا* اور چند جگہ سے کهلا رہا تو جمع کریں گے ، غرض نماز میں ستر کهلنے سے جہاں نماز فاسد ہوتی ہے یہاں دم واجب ہوگا.
💠 *سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (مرد کےلئے) ناف کے نیچے سے گهٹنے تک عورت ہے*
📗( سنن دار قطنی، کتاب الصلوٰہ )
💠 صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ لکهتے ہیں :
مرد کےلئے ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک عورت ہے ، یعنی اس کا چهپانا فرض ہے-ناف اس میں داخل نہیں اور گهٹنے داخل ہیں، اس زمانہ میں بہتیرے ایسے ہیں کہ تہبند یا پاجامہ اس طرح پہنتے ہیں، کہ پیڑو ( ناف کے نیچے کا حصہ) کا کچھ حصہ کهلا رہتا ہے، اگر کرتے وغیرہ سے اس طرح چهپا ہو کہ جلد کی رنگت نہ چمکے تو خیر ، ورنہ حرام ہے اور نماز میں چوتهائی کی مقدار کهلا رہا تو *نماز نہ ہوگی* اور *بعض بےباک ایسے ہیں کہ لوگوں کے سامنے گهٹنے ، بلکہ ران تک کهولے رہتے ہیں، یہ بهی حرام ہے اور اس کی عادت ہے تو فاسق ہے*
💠 *آزاد عورتوں اور خنثی مشکل( جس میں مرد و عورت دونوں کی علامات پائی جائیں) کےلئے سارا بدن عورت ہے، سوا منہ کی ٹکلی اور ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے، سر کے لٹکتے ہوئے بال اور گردن اور کلائیاں بهی عورت ہیں، ان کا چهپانا بهی فرض ہے*
📘( بہارشریعت حصہ 3 ، نماز کی شرطوں کا بیان)
4⃣2⃣ طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑهنا، نہ پڑهی تو دم واجب نہیں
5⃣2⃣ کنکریاں پھینکنے اور ذبح اور سر منڈانے اور طواف میں *ترتیب* یعنی پہلے کنکریاں پهینکے پهر غیر مفرد قربانی کرے پهر سر منڈائے پهر طواف کرے
6⃣2⃣ طواف صدر یعنی میقات سے باہر کے رہنے والوں کےلئے رخصت کا طواف کرنا- اگر حج کرنے والی حیض یا نفاس سے ہے اور طہارت سے پہلے قافلہ روانہ ہوجائے گا تو اس پر طواف رخصت نہیں
7⃣2⃣ وقوف عرفہ کے بعد سر منڈانے تک جماع نہ ہونا
8⃣2⃣ احرام کے ممنوعات مثلاً سلا کپڑ پہننے اور منہ یا سر چهپانے سے بچنا
🚫 *یاد رکهئے!*
*واجب کے ترک سے دم لازم آتا ہے خواہ قصداً (واجب) ترک کیا ہو یا سہواً خطا کے طور پر ہو یا نسیان کے،*
*وہ شخص ( جس نے واجب ترک کیا) اس کا واجب ہونا جانتا ہو یا نہیں، ہاں! اگر قصداً کرے اور جانتا بهی ہے تو گنہگار بهی ہے** *مگر واجب کے ترک سے حج باطل نہ ہوگا، البتہ بعض واجب کا اس حکم سے استثنا ہے کہ ترک کرنے پر دم لازم نہیں، مثلاً طواف کے بعد کی دونوں رکعتیں یا کسی عذر کی وجہ سے سر نہ منڈانا یا مغرب کی نماز کا عشا تک موخر نہ کرنا یا کسی واجب کا ترک ، ایسے عذر سے ہو جس کو شرع نے معتبر رکها ہو، یعنی وہاں اجازت دی ہو اور کفارہ ساقط کر دیا ہو*
📗 ( بہارشریعت حصہ 6 حج کا بیان بحوالہ لباب المناسک )
💡 *اس قسط کا پہلا حصہ قسط نمبر 11 میں پڑھیں*
🌹 *جزاک اللہ*
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖊
برًّصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !
موبائل: *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
***************************
Visit Us For Download Islamic (Deeni) Books in Urdu,Hindi,English & Arabic pdf file
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment