⌛ سوال:
کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا فون پر نکاح ہوسکتا ہے ؟ بعض علماء فرماتے ہیں کہ نہیں ہوسکتا بینوا وتوجروا...
√√√√√√√√√√√√√√√√√√√√√√
💈الجواب
بعون الملک الوھاب.
*فون پر نکاح درست ہے*
.
📞 کتب فقہیہ میں نکاح کے دوطریقے بیان کئے گئے ہیں ایک تو وہی جو بین الناس مشہور ومتعارف ہے اور دوسرا طریقہ نکاح بالکتابت کاہے پہلی صورت میں جس طرح عاقدین یاان کے وکیل کا مجلس نکاح میں حاضر ہونا ضروری ہےاس کے برعکس اس صورت (یعنی نکاح بالکتابت )میں خط بھیجنے والے(احدمن العاقدین ) کامجلس نکاح سے غائب ہوناضروری ہے...
📗 درمختار میں ہے
" ولابکتابت حاضر بل غائب"
📘 اس کےتحت ردالمحتار میں ہے
" الظاہر ان المراد بہ الغائب عن المجلس وان کان حاضرا فی البلد" (ردالمحتار، کتاب النکاح ،مطلب التزوج بارسال کتاب )
📙 فتح القدیر میں ہے
" ینعقدالنکاح بالکتاب کماینعقد بالخطاب " (فتح القدیر باب النکاح )
📝 نکاح بالکتابت کا طریقہ یہ ہے کہ عاقد اول عاقد ثانی کے پاس مضمون نکاح پر مشتمل اپنا خط بھیجے اور عاقد ثانی کو جب وہ خط موصول ہو تو وہ گواہان کی موجودگی میں وہ خط پڑھ کر سنائے اور کہے میں نے قبول کیا نکاح منعقد ہوجائے گا.
📔 ردالمحتار میں ہے
" وصورتہ ان یکتب الیہا یخطبھا فاذا بلغھا الکتاب احضرت الشھود وقراتہ علیھم وقالت زوجت نفسی منہ ، او تقول ان فلانا کتب الی یخطبنی فاشھدوا انی زوجت نفسی منہ "( ردالمحتار ، کتاب النکاح ، مطلب التزوج بارسال الکتاب )
بعینہ یہی صورت موجودہ فون کی ہوگی یعنی عاقد اول عاقد ثانی کو اپنے مخصوص نمبر سے فون کرکے عاقد ثانی سے نکاح کاایجاب کرے عاقدثانی گواہان کی موجودگی میں فون اٹھائے اور اسپیکر کھول کر وہ باتیں خود بھی سنے اور گواہان کوبھی سنائے بلکہ بہتر یہ ہے کہ عاقد ثانی عاقد اول کی باتوں کو اپنی زبان سے بھی دہرادے اور پھر گواہوں کے سامنے قبول کےالفاظ کہے نکاح منعقد ہوگیا.
واضح رہے کہ دور حاضر کا موبائل ماضی کےخطوط سے کہیں زیادہ معتبر اور قابل اعتماد ہے.
⭕ تنبیہ ...اس بات کاخیال رہے کہ جس طرح خط میں اس بات کاشبہ باقی رہتا ہے کہ وہ خط عاقد اول ہی کا ہے یانہیں اسی طرح فون میں بھی یہ شبہ باقی رہے گا لھذا اگر عاقد اول کوئی ایساکام کرنے سے پہلے جس سے اس کی طرف سے نکاح کا ثبوت مل سکے قسم کھاکر نکاح کا انکار کرے تو اس کی تصدیق کرلی جائےگی اور نکاح باطل قرار پائےگا ...
*فون کے نکاح کو نکاح بالخطاب پر قیاس کرتے ہوئے باطل کہنا خود قول باطل ہے..*
واللہ تعالی اعلم بالصواب
======================
💻 *فکرِ رضا دارالافتاء،*
✍🏼 *_حضرت علامہ مفتی فداء المصطفیٰ قادری مصباحی_*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖋
♻ *برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !*
📱 موبائل : *00971-559060076*
*********************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/
No comments:
Post a Comment