Friday, September 23, 2016

حیات النبي ﷺ

⌛ سوال ...حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کیا زندہ ہیں؟....
اگر زندہ ہیں تو کس طرح ہیں؟
قرآن و احادیث کی روشنی میں.

📋 سائل: کامران اعظم
🏤 مقام: بہار
📜 تاریخ 28/07/2016
======================
📝 جواب:

*ہمارے آقا ﷺ زندہ ہیں*

💎 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِيهِ خُلِقَ آدَمُ وَفِيهِ قُبِضَ وَفِيهِ النَّفْخَةُ وَفِيهِ الصَّعْقَةُ فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنْ الصَّلَاةِ فِيهِ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ تُعْرَضُ صَلَاتُنَا عَلَيْكَ وَقَدْ أَرِمْتَ يَقُولُونَ بَلِيتَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَرَّمَ عَلَى الْأَرْضِ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ

📚 (سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ ،باب فضل یوم الجمعۃو لیلۃ الجمعۃ،رقم الحدیث ۸۸۳)
(تفرح ابواب الجمعة،باب فضل يوم الجمعة وليلة الجمعة(باب: جمعے کے دن اور اس کی رات کی فضیلت)حدیث نمبر : 1047)

💠 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تمہارے افضل ایام میں سے جمعے کا دن ہے۔ اس میں آدم پیدا کیے گئے، اسی میں ان کی روح قبض کی گئی، اسی میں «نفخة» دوسری دفعہ صور پھونکنا) ہے اور اسی میں «صعقة» ہے (پہلی دفعہ صور پھونکنا، جس سے تمام بنی آدم ہلاک ہو جائیں گے) سو اس دن میں مجھ پر زیادہ درود پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔“صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہمارا درود آپ پر کیوں کر پیش کیا جائے گا حلانکہ آپ بوسیدہ ہو چکے ہوں گے۔ (یعنی آپ کا جسم) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاء کے جسم حرام کر دیے ہیں۔“
انبیاء قبروں میں زندہ ہیں.

انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میں اسی طرح بحیات حقیقی زندہ ہیں، جیسے دنیا میں تهے، کھاتے پیتے ہیں، جہاں چاہیں ہیں آتے ہیں تصدیق وعدہ الہیہ کے لیے ایک آن کو ان پر موت طاری ہوئی.

جیسا کہ حدیث پاک میں ہے.

"الانبیاء أحياء في قبورهم يصلون"

💠 أنبياء علیہم السلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور نماز پڑھتے ہیں.

📚 مسند أبي يعلي الحديث 3412، ج2، ص216

والله ورسوله أعلم
(عزوجل و صلي الله عليه وسلم)
======================
💻 *فکرِ رضا دارالافتاء،*
✍🏼 *_حضرت مولانا گلفام رضا برکاتی سعدی_*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖋
♻ *برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !*
📱 موبائل : *00971-559060076*
*********************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/

فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/

No comments:

Post a Comment