⌛ سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ ایسا شخص جو ڈاڑھی منڈاتا ہے یا اتنی چھوٹی ڈاڑھی رکھتا ہے جو حد شرع سے بہت کم ہے آیا وہ شخص اذان یا اقامت کہ سکتا ہے یا نہیں اور اگر ایسے شخص نے اذان یا اقامت کہ دیا تو اس کا کیا حکم ہے اذان یا اقامت کا اعادہ کرے یا بغیر اعادہ جماعت قائم کر سکتے ہیں
اذان و اقامت کا مسئلہ علیحدہ علیحدہ واضح فرمائیں کرم ہوگا.
🛢 سائل == حامد رضا
🏛 مقام == ناگور شریف (راجستھان )
🗓 تاریخ== 11_08_2016
=============================
📖 الجواب بعون الملک الوھاب...
🔷 فاسق معلن کو مؤذن مقرر نہیں کرنا چاہئے ہاں اگر کبھی اتفاقا وہ اذان یا اقامت کہ دی تو اذان واقامت ہوجائے گی مگر اذان کا اعادہ کر لینا بہتر ہے فتاوی رضویہ میں ہے.. ولھذا مندوب ہے کہ اگر فاسق نے اذان دی ہو تو اس پر قناعت نہ کریں بلکہ دوبارہ مسلمان متقی پھر اذان دے...
📗 (فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ 388)
🔷 یہ حکم تب ہے جبکہ کسی طرح کے فتنہ کا اندیشہ نہ ہو مثلا کسی اثر ورسوخ والے فاسق نے اذان دے دی اور اگر اعادہ کیاگیا تو فتنہ کردے گا ایسی صورت میں اعادہ کی ضرورت نہیں.
🔮 *"ایک اہم وضاحت "*
رمضان میں جن جگہوں پر اذان سحر وافطار کا اعلان ہوتی ہے اور لوگ اسی پر اعتماد کرتے ہیں وہاں فاسق معلن کو دینا جائز نہیں اور اگر دےدے تو اس پر اعتماد کرکے سحر وافطار درست نہیں ردالمحتار میں ہے... المقصود الاصلی من الاذان فی الشرع الاعلام بدخول اوقات الصلوۃ ثم صار من شعار الاسلام فی کل بلدۃ او ناحیۃ من البلاد الواسعۃ فمن حیث الاعلام بدخول الوقت وقبول قولہ لابد من الاسلام والعقل والبلوغ والعدالۃ فاذا اتصف المؤذن بھذہ الصفات یصح اذانہ والافلا یصح من حیث الاعتماد علیہ...
📘 (ردالمحتار المجلد الاول باب الاذان )
📋 *حاصل یہ کہ داڑھی منڈا اگر اذان یا اقامت کہ دے تو ہوجائے گی مگر اذان کا اعادہ کرلینا بہتر ہے جبکہ فتنہ کا اندیشہ نہ ہو اور اقامت کا اعادہ نہیں....*
واللہ تعالی اعلم بالصواب
=============================
💻 *فکرِ رضا دارالافتاء،*
✍🏼 *_حضرت علامہ مفتی فداء المصطفیٰ قادری مصباحی_*
(مدظلہ النوراني)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
📚 *فکر رضا* 🖋
🛡 *برصغیر و عرب تعاون ٹیم کی کارکردگی !*
📱 موبائل : *00971-559060076*
***************************
فکر رضا فیس بوک پر :
https://m.facebook.com/Fikr.E.Raza.Page/
فکر رضا مکتبہ )اسلامی کتب(
http://alansarlibrary.blogspot.in/
بہت عمدہ جواب
ReplyDeleteبہت عمدہ جواب
ReplyDeleteماشاءاللہ
ReplyDeleteماشاءاللہ
ReplyDelete